ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس لاہور میں بدفعلی کے 130، زنا بالجبر کے 122 جبکہ اجتماعی زیادتی کے9 واقعات رپورٹ

رواں برس لاہور میں بدفعلی کے 130، زنا بالجبر کے 122 جبکہ اجتماعی زیادتی کے9 واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بھی بدستور جاری  ہیں ۔ 

پولیس ریکارڈ  کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 130 مقدمات درج کئے گئے۔مختلف علاقوں میں زناء بالجبر کی 122، اجتماعی زیادتی کی 9 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

صدر اور کینٹ ڈویژن بدفعلی کے 31، 31 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔ سٹی ڈویژن میں 22، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے 20 مقدمات کا اندراج ہوا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18، سول لائنز ڈویژن میں بدفعلی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ۔

زناء بالجبر کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 42 مقدمات کے ساتھ سر فہرست  ہیں ۔کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں زناء بالجبر کے 20، 20 مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18، سول لائنز ڈویژن میں زناء بالجبر کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ سٹی ڈویژن میں رواں سال زناء بالجبر کے 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ 

اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست  ہے ۔ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 2، 2 مقدمات درج ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں رواں سال اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔