ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار سدھارتھ وینوگوپال کینسر کے باعث زندگی کی جنگ ہار گئے

اداکار سدھارتھ وینوگوپال کینسر کے باعث زندگی کی جنگ ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سدھارتھ وینوگوپال انتقال کرگئے ۔ 

بھارتی اداکارہ سیما جی نیر نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ گزشتہ دو سال میں میں آپ کے لیے لڑتی رہی، آج خدا نے فیصلہ کیا کہ آپ کو مزید تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ یہ دکھ برداشت نہیں کر سکوں گی۔ 

واضح رہے کہ سدھارتھ وینوگوپال کیریئر کا آغاز پریزنٹر کے طور پر ہوا اور بعد ازاں وہ ٹی وی سیریز اور فلموں میں نمایاں ہوئے۔ وہ بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع تھریسور سے تعلق رکھتے تھے۔

اداکار کے لواحقین میں والدہ اور چھوٹا بھائی شامل ہیں، جبکہ والد کا چند سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔