ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں مقدمات درج

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں مقدمات درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 21 ہزار 506 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے بجلی چوری میں ملوث 15 ہزار 886 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 13 ہزار 749 مقدمات کے چالان بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مزید برآں، بجلی چوری میں ملوث 2440 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں اور جرمانے بھی کروائے گئے ہیں۔

لاہور میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4814 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5323 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں تاکہ بجلی چوری جیسے سنگین جرم کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔