ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :گٹر کا پانی گھروں تک پہنچ گیا، مکین سراپا احتجاج

لاہور :گٹر کا پانی گھروں تک پہنچ گیا، مکین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خالد: لاہور کے علاقے دل محمد روڈ محلہ شیخاں میں سیوریج کا پانی صاف پانی کی سپلائی میں شامل ہو گیا، جس کے باعث رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گھروں کی واٹر سپلائی میں گٹر کا پانی مکس ہو رہا ہے، جس کے باعث وہ گندا اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

صاف پانی کی فراہمی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور مسئلہ حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔