ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ :لڑکے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

بادامی باغ :لڑکے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: بادامی باغ کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم شہریار نے مبینہ طور پر لڑکے کو زبردستی موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ بٹھا کر لے جانے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکے کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔