ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں فائرنگ سے مبینہ بھینس چور زخمی،تحقیقات شروع

کاہنہ میں فائرنگ سے مبینہ بھینس چور زخمی،تحقیقات شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: کاہنہ کے علاقے راجپوتہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے مبینہ طور پر بھینس چور قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق 6 سے 7 افراد شہری جہانگیر کی بھینس چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران محلے داروں نے انہیں دیکھ لیا اور ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فرار ہونے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم خود ہی زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔