ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی چھاؤنی : چھریوں کے وار سے نوجوان شدید زخمی، ملزمان فرار

جنوبی چھاؤنی : چھریوں کے وار سے نوجوان شدید زخمی، ملزمان فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں چھریوں کے وار سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے رہائشی نوجوان کا اویس اور اس کے دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے دوران اویس اور اس کے ساتھیوں نے عاصم مسیح پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں عاصم مسیح کے جسم کے چار مختلف مقامات پر چھریاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد مرکزی ملزم اویس اپنے چار نامعلوم ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے زخمی عاصم مسیح کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔