سٹی 42 : سوات میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
سوات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں فائرنگ کے دوران 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
سورس : آئی ایس پی آر