ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جرمانہ اب کتنا ہوگا؟

اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جرمانہ اب کتنا ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:پنجاب حکومت کا قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کرنیوالوں کے گرد شکنجہ تیار، جرمانوں میں اضافے سے متعلق بل پنجاب اسمبلی میں پیش، بل کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دی صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے جانی جائیں گی، ترامیم کے ذریعے 1965 ایکٹ میں تمام لوڈر گاڑیوں کی وضاحت کی جائے گی, 1965ایکٹ میں ابھی تمام لوڈر گاڑیاں ایک ہی قسم کی تصور کی جاتی ہیں.
1965ایکٹ میں تمام لوڈر گاڑیوں کا جرمانہ 100 روپے سے 500 روپے ہے, ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی, بعدازکمیٹی رپورٹ ترمیمی بل اسمبلی سےبذریعہ رائےشماری منظورکروایاجائےگا.
بعدازترمیم دوایکسل گاڑی کواوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزارسے 7ہزارروپے ہو گا, بل کے متن کہا گیا کہ دو ایکسل گاڑی دوسری بار غلطی پر اوور لوڈنگ کا جرمانہ 4ہزار سے 14ہزارہو گا، تین اور چار ایکسل گاڑی کو 5 سے 20 ہزار جرمانہ ہو گا۔
تین اور چار ایکسل گاڑی کو دوسری غلطی پر 10 سے 35 ہزار جرمانہ ہو گا، چار ایکسل سے زائد گاڑی کو 7 سے 25 ہزار جرمانہ ہو گا، دوسری غلطی پر چار ایکسل سے زائد گاڑی کو 12 سے 25 ہزار جرمانہ ہو گا۔ 
سخت سزا کے طور پر ایک ماہ قید اور جرمانہ یاں صرف قید بھی ہو سکے گی،بعد از ترمیم لوڈر گاڑیوں کو پرمٹ کیساتھ فٹنس سرٹیفکیٹ لینا بھی لازم ہو گا، اوور لوڈ گاڑیوں سے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے، 1965ایکٹ میں ترامیم دور جدید کی ضرورت ہیں۔