ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں،جمعہ کے اجتماعات کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

 گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں،جمعہ کے اجتماعات کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پولیس کی جانب سے گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں اور جمعہ کے اجتماعات کی حفاظت کے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، گڈ فرائیڈے اور جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ جدید آلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سی سی پی او نے ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کے اجتماعات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کا حکم دیا ہے۔