ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرناک سٹنٹ کرنے والا بس ڈرائیور قانون کےشکنجے میں آگیا

 خطرناک سٹنٹ کرنے والا بس ڈرائیور قانون کےشکنجے میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بس چلاتے ہوئے خطرناک سٹنٹ کرنے والا ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج، موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کی گرفتاری۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا، لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہوسکتا تھا،محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور کیخلاف موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ایاز خان کی مدعیت میں تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا، ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی سے متعدد قیمتی جانوں کا ضائع ہوسکتا تھا، ملزم ڈرائیور خالد جاوید سکنہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے ۔