ویب ڈیسک: کمرشلز میں زیادہ آنے پر فاسٹ بالر نسیم شاہ کا ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔
ایک بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میری اولین ترجیح ہے اور میں اپنی فٹنس اور کارکردگی پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔ اگر اشتہارات میں کام کر رہا ہوں تو یہ میرا ذاتی معاملہ ہے، کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر رکھی ہیں اور میدان میں پرفارم کرنا ہی میرا مقصد ہے۔
نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جائے بجائے اس کے کہ ان پر تنقید کر کے ان کا حوصلہ توڑا جائے۔