ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا

کراچی: جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔

لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، جناح ہسپتال میں مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

جناح ہسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا مگر لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔