دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار کسٹمز اہلکار شہید

 دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار کسٹمز اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4کسٹمز اہلکار شہید ہو گئے۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو کے علاقے میں  دہشتگردوں نے کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4اہلکار شہید  ہو گئے.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،شہدا  کو ڈسٹرکٹ ہسپتال  ڈیرہ اسماعیل خان  منتقل کیا جا رہا ہے۔