پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف  جنرل متین گورک نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات، دفاعی امور، پیشہ ورانہ تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف نے اپنی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے  دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

آرمی چیف  نےدونوں مسلح افواج کے درمیان موجود فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہمان خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر  پاکستانی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔