انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر مہنگا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.44 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر9 پیسے اضافے سے  279.66 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.10 روپے مہنگاہوکر 296.25 روپے، برطانوی پاونڈ 72 پیسے مہنگا ہوکر 346.49  روپے تک گرگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 4 پیسے سستاہوکر 75.80 روپے، سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 73.91 روپے کا ہوگیا۔