ایک ماہ میں سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ

 ایک ماہ میں سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد : شہر کی لوہا مارکیٹ میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ 
شہر کی لوہا مارکیٹ میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، ایک ماہ کے دوران سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا، لوہا مارکیٹ میں لوکل سریا 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا، اس کے علاوہ برینڈڈ سریا 5 ہزار اضافے 2لاکھ 55 اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 
سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی صنعت کی پیدواری لاگت بڑھے گی ۔