آصفہ بھٹو کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طلحہ اشرف: آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب ایڈون سہوترا کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔
 نائب صدر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ پنجاب ایڈون سہوترا کی رہائش گاہ مریم نشاط کالونی میں  آصفہ بھٹو کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس میں صدر ڈسٹرکٹ 3، صدر منارٹی ونگ پیپلز پارٹی عاصم عدنان، کامران مانی،ولید تبسم سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ پاسٹر صابر انیس ، پاسٹر امتیاز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے دعائے خیر کروائی ۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا.