وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی؛ اہم وجہ سامنے آگئی

 وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی؛ اہم وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Oath-taking ceremony
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 36 رکنی وفا قی کا بینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھاناتھا مگر صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی  ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایوان صدر میں آج ہونے والی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کی14اور پیپلز پارٹی کی 11وزارتیں بنتی ہیں .

کابینہ کا حجم 36ہو گا لیکن پہلے مرحلہ میں ایک تہائی یعنی 12وزر اء اور وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے ،رانا ثنا ء اللہ کو وزارت داخلہ ،احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات ، مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشریات ،مفتاح اسمعیل کو مشیر خزانہ ، خواجہ آصف کو وزارت تجارت ملنے کا امکان ہے۔

 شازیہ مری کو وزارت انسانی حقوق ملنے کا امکان ہے،ایم کیو ایم کو پورٹس اینڈ شپنگ کی وزارت ملنے کا امکان ہے،جے یو آئی ف ، بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی کابینہ میں حصہ دیا جا ئے گا۔  بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ اور حنا ربا نی کھر کے وزیر مملکت امور خارجہ بنا ئے جا نے امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer