ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری
کیپشن: National Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے حکومتی اتحاد کے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی شاہدہ اختر علی، مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی اور بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ جاوید عباسی 2013 سے 2018 کے دوران بھی ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں۔