(سٹی42) کرکٹ شائقین کے لیے افسوس ناک خبر آگئی، پاکستان کے نوجوان کرکٹر کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا،فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والےنوجوان محمد نعیم پر ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کردی،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے فرسٹ کلاس نوجوان کرکٹر کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،نوجوان کرکٹر محمد نعیم کسی کام کے سلسلے گھر سے باہر گیاتھا کہ گھر واپس آتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے روکنے کا اشارہ کیا اور زبردستی مقتول محمد نعیم کی موٹرسائیکل کے آگے آگئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے لگے، دوران ڈکیتی محمد نعیم نے مزاحمت کی جس پر ملزموں نے فائرنگ کردی۔
افسوس ناک واقعہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق محمد نعیم پر فائرنگ ڈکیتی مزاحمت پر کی گئی، محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا جب راستے میں ڈاکووں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام واردت کی جگہ پہنچے اور مقتول کر فوراً ہسپتال منتقل کیاگیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہارگئے۔
حکام کے مطابق محمد نعیم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔