علی ظفر کی والدہ کے پاؤں دباتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Ali Zafar
کیپشن: Ali Zafar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار  علی ظفر کی اپنی والدہ ماجدہ کے پاؤں دباتے ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھنو بوائے کے بھائی گلوکار دانیال ظفر نے  ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  علی ظفر   اپنی والدہ کے پاؤں دبا رہے ہیں اور ساتھ ٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ دانیال کو ان دونوں کی ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں جب کہ علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

  یاد رہےکہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستانی اداکارہ اور ڈائریکٹر ثمینہ پیرزادہ کی طرف سے ہدایت کردہ فلم شرارت میں گیت جگنوؤں سے بھر لو آنچل کے ساتھ اپنے گانے کے کیریئر کا آغاز کیا لیکن دنیا بھر میں گانے چھنو کی بدولت مشہور ہوئے اور پھر سیٹی بجے گی سے لے کر ایک قوم ایک منزل تک، علی ظفر کے ہر گیت نے میلہ لوٹ لیا۔

علی ظفر نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی گلوکاری اور اداکاری کا لوہا منوایا، بھارت میں تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن، کِل دل، ٹوٹل سیاپا، لندن پیریس نیویارک، چشمِ بدور اور ڈیر زندگی جیسی بڑی فلموں میں نمایاں اور یادگار رولز کیے اور پھر پاکستانی سینما کی سب سے بڑی فلم طیفا ان ٹربل بنائی جس نے ملک بھر میں ریکارڈ بزنس کیا۔معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو ان کی فنی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔ اداکار اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں  کہ انہوں نے 2017 میں ڈزنی کی فلم آلہ دین کے لیے آڈیشن دیا تھا اور انہیں اگلے ہی دن شارٹ لسٹ کر لیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer