سکول عید تک بند رکھنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا

سکول عید تک بند رکھنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا سے متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک کلاسز مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ، نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے ۔ او لیول اور آئی جی سی ایس سی امتحانات اعلان شدہ تاریخوں پرہوں گے.

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں تمام صوبوں, گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیئے گئے متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔

صوبائی وزرائے تعلیم و صحت کانفرنس، لاہور سمیت پنجاب کے 13 متاثرہ اضلاع میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت بلانے پر اتفاق، پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولز عید تک بند رہیں گے، بورڈ امتحان مئی کے آخری ہفتے میں لیے جائیں گے ،کیمبرج امتحانات کسی بھی تبدیلی کے بغیر شیڈول کے مطابق ہونگے ۔

صوبائی وزرائے تعلیم و صحت کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعات میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نہم سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے دو روز سخت ایس او پیز اور پچاس فیصد حاضری کے تحت کھلیں گے، جبکہ بورڈ امتحانات کیلئے نیاء شیڈول جاری کیا جائے گا جو کہ 25 مئی کے بعد شروع ہونگے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولز عید تک بند رہیں گے۔یونیورسٹی کے داخلے امتحانات کے شیڈول کے مطابق شروع کیے جائیں گے۔اے اولیول اور آئی جی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔ آٹھ فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں ادارے ایس او پیز کےمطابق کھلے رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نویں سے بارویں جماعت کے امتحانات مئی کے چوتھے ہفتے سے پہلے نہیں ہونگےبلکہ ان کا انعقا د بورڈ کی دی گئی نئی تاریخوں پر ہوگا,جامعات میں داخلوں کا شیڈول امتحانات کے ٹائم ٹیبل کے مطابق طے کیا جائے گا,اجلاس میں اے, اے ایس, او لیول اور آئی جی سی ایس سی امتحانات اعلان شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا امتحانات میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer