لاہور میں کورونا کے وار جاری، کنفرم مریضوں کی تعداد582 ہوگئی

لاہور میں کورونا کے وار جاری، کنفرم مریضوں کی تعداد582 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے582کنفرم مریض ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کےمزید94کیس کے بعدتعداد3504ہوگئی  جن میں 701زائرین سنٹرز، 1374رائیونڈسےمنسلک افرادمیں ۔91قیدیوں، 1338عام شہریوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ 15 مارچ سے اب تک شہر میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئےاور پنجاب میں مجموعی تعداد41 تک پہنچ گئی۔

پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 94 کیس سامنے آگئے،متاثرہ مریضوں کی تعداد 3504 ہو گئی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے کے چھوٹے شہروں سے 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ، وائرس صوبے کے چھوٹے شہروں میں بھی پھیلنے لگا ہے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 582 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 18، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 140، جہلم 33، اٹک 2،چکوال 4، گوجرانوالہ 63، سیالکوٹ 56، ناروال 8، گجرات میں 149,حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 36، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 6، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 15مریض ہیں۔دیگر شہروں میں میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 7، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کیس سامنے آیاہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 41 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 684 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس میں مبتلا 18 مریضوں کی حلت تشویشناک ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer