لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام دو روزہ کیلاش میلہ

لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام دو روزہ کیلاش میلہ

( زین مدنی ) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ سینٹر میں دو روزہ کیلاش میلے کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے روز الحمرا آرٹ سینٹر میں وادی کیلاش کے ایسے رنگ بکھرے کہ ہر کوئی ان میں سمانے کی کوشش کرتا رہا۔

لاہور آرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سینٹر مال روڈ میں کیلاش نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کیلاش کی ثقافت اور روایات کو نمایاں کیا گیا۔ کیلاش کی وادی میں بسنے والوں نے بھی شرکت کی اور وہاں کے انداز بیان کئے۔

آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد کیلاش کی ثقافت کو نمایاں کرنا ہے۔ نمائش میں وادی کیلاش کا خوبصورت ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

دو روزہ میلے میں جہاں وادی کیلاش کے بسنے والے لاہور میں اکٹھے ہوئے، وہیں کیلاش کی مصنوعات اور کھانوں کو بھی پیش کیا گیا۔