ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے ہنگم ٹریفک اور حادثات پر قابو پانے کا نیا منصوبہ

بے ہنگم ٹریفک اور حادثات پر قابو پانے کا نیا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے موٹر سائیکلوں اور بسوں کیلئے شاہراہوں پر مخصوص لین بنانے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر مال روڈ اور کینال روڈ پر منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شاہراہوں پر موٹرسائیکلوں اور بسوں کیلئے الگ لین بنانے کا منصوبہ جلد شروع کردیا جائے گا، شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور بسوں کیلئے گرین لین بنائی جائیگی، پائلٹ پراجیکٹ مال روڈ اور کینال روڈ پر شروع کیا جائے گا۔

منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کمشنر لاہور مکمل تعاون فراہم کریں گے، منصوبہ سیف سٹیز، ٹریفک پولیس، ٹیپا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا جائے گا، اس حوالے سے سیف سٹیز میں تمام محکموں کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں منصوبے پر جلد کام کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer