ہائرسکینڈری سکولوں میں ناقص نتائج پر سو سے زائد اساتذہ کے خلاف ایکشن

ہائرسکینڈری سکولوں میں ناقص نتائج پر سو سے زائد اساتذہ کے خلاف ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: ہائرسکینڈری سکولوں میں ناقص نتائج پر سو سے زائد اساتذہ کے دو سالانہ انکریمنٹ روک لئے گئے، سزا پانے والوں میں لاہور کے پانچ اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ان میں تمام اضلاع کے سو سے زائد اساتذہ شامل ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا ہائر سکینڈری سکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی طرف ایک قدم، سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک نے نتائج نہ دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا، سزا پانے والے اساتذہ کا ایک سے چار سال تک کا انکریمنٹ روک لیا گیا ہے۔

 ان میں تمام اضلاع کے سو سے زائد اساتذہ شامل ہیں۔ سزا پانے والوں میں لاہور سے عرفان سلیم، زاہد علی، زمین علی ، محمد زکریا ، روبینہ سلیم اور عمران شاہد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام اساتذہ کے نتائج سالانہ امتحان 2017 میں 25 فیصد سے کم رہے۔