فہد بھٹی: پرانا راوی پل خستہ حالی کا شکار، بھاری ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہونے کے باوجود ٹرک اور ٹرالیاں گزرنے لگیں، انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر لگتی ہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جگہ جگہ پڑی دڑاریں اور گڑھوں کی وجہ سے پرانے راوی پل سے گزرنا مشکل ہے اور اکثر یہاں ٹریفک بھی جام رہتا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرانے راوی پل کی خستہ حالی کے باعث انہیں روزانہ ٹریفک جام کی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:لیسکو کے کاہل اور کام چور افسران و ملازمین کی شامت آگئی
پرانے راوی پل پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہاں سے ٹرک اور ٹرالیاں گزرتی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پل توپہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہے اور اب بھاری گاڑیاں بھی یہاں سے گزرتی ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے انتظامیہ کو کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے۔پرانے راوی پل سے گزرنے والے مسافروں کا مطالبہ ہے کہ پل کی تعمیر کا کام جلد شروع کرا کر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔