ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کی تعمیرومرمت میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کی تعمیرومرمت میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کی تعمیرومرمت میں لاکھوں روپے کی کرپشن کاانکشاف ہوا ہے، سابق اے ای او محمد سیفی نے مبینہ کرپشن کے خلاف سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرمرزا غلام حسین کے خلاف وزیر اعلی کو درخواست جمع کرا دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی لندن روانہ، اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی
سٹی 42 کے مطابق ہال روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کی تعمیرومرمت پر لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق اے ای او محمد سیفی نے کرپشن کے خلاف سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیرگورائیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کے خلاف درخواست میں وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل میں جمع کرائی دی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
 سرور سیفی کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی نے آفس کی تعمیرومرمت کیلئے 24 جنوری کو 60 لاکھ روپے منظور کرائے لیکن 60 لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی کا آفس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نےالزام لگایا کہ 10 لاکھ کا کام 60 لاکھ میں کرایا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لیسکو کے کاہل اور کام چور افسران و ملازمین کی شامت آگئی
 درخواست پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کو انکوائری کا حکم دیا تھا لیکن سیکرٹری ایجوکیشن نے انکوائری لگانے کی بجائے معاملےکو دبا دیا۔

 دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کا کہنا ہے کہ تعمیرومرمت کے کام میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔