ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم، متعدد تاخیر کا شکار

کراچی : ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم، متعدد تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی ;کراچی سے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی  ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے  آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار  ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر4 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور جانے والی  قراقرم ایکسپریس کو  پاک بزنس ایکسپریس کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔ کراچی سے لاہور جانے والی  پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر4 کے بجائے سے شام کو  روانہ ہوگی۔ 
کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس شام پانچ بجے کے بجائے رات آٹھ بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام شام ساڑھے پانچ کے بجائے 6:15 بجے روانہ ہوگی۔

سفر سے پہلے ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں ردوبدل یا تاخیر کی تازہ ترین صورتحال جاننے  کیلئے ریلوے انکوائری 117 سے رجوع کریں.