ویب ڈیسک : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور یو اے ای کے میچ کے دوران سری لنکن فیلڈ امپائر کو گیند لگ گئی جس کے بعد وہ میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ میں یو اے ای کی اننگز کے 6 اوور میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے گیند بولر صائم ایوب کی جانب سے پھینکی جو فیلڈ پر کھڑے امپائر Ruchira Palliyaguruge کے سر پر جالگی۔
گیند لگنے کے بعد میچ کو کچھ وقت کے لیے روکا گیا ، پاکستان ٹیم کے فزیو بھی میدان میں آئے
لیکن گیند زور سے لگنے کی وجہ سے امپائر میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔ان کی جگہ ریزرو امپائر غازی سہیل نے میچ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی۔