ویب ڈیسک : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پاکستان نے میزبان یو اے ای کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان نے یو اے ای کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 29 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے
اس کے علاوہ صائم ایوب صفر، صاحبزادہ فرحان 5، کپتان سلمان علی آغا 20، حسن نواز 3، خوشدل شاہ اور محمد نواز4، 4 اور محمد حارث 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ گروپ اے کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔