سٹی 42: لاہورمیں اشتہاریوں،عادی ملزموں و عدالتی مفروروں کیخلاف سپیشل آپریشن جاری ہے ۔
72گھنٹےمیں سٹریٹ کریمنلز،ڈاکوؤں،اشتہاریوں، عدالتی مفروروں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ 44اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 431ملزمان گرفتار ہوئے ۔
گرفتارملزموں پرسنگین جرائم کےمتعددمقدمات درج ہیں ،ڈولفن سکواڈنے193ریکارڈیافتہ،108عادی مجرموں کوحراست میں لیا۔
مختلف زیرسماعت مقدمات میں84عدالتی مفرو ربھی گرفتارکئےگئے، سٹریٹ کریمنلزومتفرق جرائم کے2ملزموں کوحراست میں لیا۔
ڈولفن سکواڈنےگرفتارملزموں کوکارروائی کیلئےمتعلقہ تھانوں کےحوالےکردیا،شہرمیں امن وامان کےقیام کویقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔