سٹی 42: کاہنہ میں 15سالہ گھریلو ملازمہ پراسرارطورپر ہلاک ہوگئی
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی سب انسپکٹر نجف بھٹی کے گھر پر ملازمت کرتی تھی،متوفیہ کی سب انسپکٹر کے گھر سے پھندہ لگی لاش ملی۔
متاثرہ لڑکی اپنے والدین کیساتھ ایک ہی گھر میں ملازمت کرتی تھی،والدہ نے موقف دیا کہ بیٹی کو ٹی وی دیکھنے سےمنع کیا تواس نے خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی والدہ نے دوسری شادی کررکھی ہے،خاتون کے پہلے شوہرنے بیٹی کے قتل کاالزام لگادیا ہے ۔
تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ،پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق واضح ہونگے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App