ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکنو نے کم قیمت والا نیا موبائل فون متعارف کروا دیا

 ٹیکنو نے کم قیمت والا نیا موبائل فون متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیکنو موبائل کمپنی نے پاکستان میں کا نیا اسمارٹ فون اسپارک 40 ٹیکنو متعارف کرا دیا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 5200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جو دن بھر گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور کام کے دوران بھرپور کارکردگی دکھاتی ہے۔

 45W کی سپر فاسٹ چارجنگ کی وجہ سے چارجنگ میں وقت کم لگتا ہے اور اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح فون چند منٹوں میں چارج ہو جاتا ہے۔

اسپارک 40 باریک، اسٹائلش اور جدید ڈیزائن پر مشتمل ہے، پریمیم فشنگ کے ساتھ یہ فون صرف 7.67mm پتلا ڈیزائن کیا گیا ہے، اس فون کو روزمرہ کے چیلنجز کے لیے خاص طور پر مضبوط بنایا گیا ہے۔

اس میں IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.5 میٹر تک کی اونچائی سے گرنے کی صورت میں بھی محفوظ رہ سکتا ہے، اس فون کا 120Hz اسمووتھ ڈسپلے تیز اور رواں ویژولز فراہم کرتا ہے۔

چاہے اسکرین پر پانی ہو یا آئل اسمارٹ فون کا ٹچ بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ گیمنگ ہو یا ملٹی ٹاسکنگ، اسپارک 40 ہر کام میں ساتھ دیتا ہے۔

ڈوئل اسپیکر کے ساتھ اس کی آواز انتہائی شاندار ہے، یہ فون فری لنک اور انفراریڈ ریموٹ کنٹرول جیسی جدید خصوصیات کا حامل ہے، یہ فون پاکستان بھر میں دستیاب ہے، اس کی پاکستان میں قیمت صرف 32 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ فون پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر کام کرتا ہے۔