ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے

 وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ فرماں رواں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، دورہ عوام کے مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔