ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام عارضی قومی شناختی فہرست (PNIL) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محسن رضا بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار علی امتیاز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا نام غیر قانونی طور پر PNIL میں شامل کیا گیا ہے جس کے باعث ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام فوری طور پر لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

 

Ansa Awais

Content Writer