لاہور کے قلب میں خاتون کو زندہ جلا ڈالنے کا ہولناک واقعہ 

Lahore Crimes against women, City42, Woman burnt alive
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے عاقہ  اچھرہ میں سسرالیوں نے بہو کو اگ لگا دی، خاتون کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔

خاتون کو  پٹرول چھڑک کرجلانے کا واقعہ ریڑھی والا چوک میں پیش آیا۔

ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی  نے بتایا کہ سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر 23 سالہ فائزہ کو تیل چھڑک کر آگ لگائ۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون فائزہ تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاوند اور ساس کو گرفتار کر لیا۔

خاوند اسد اور ساس عظمٰی کیخلاف مقدمہ درج کر لی گیا ہے،  مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ہسپتال میں خاتون کی عیادت کی۔