وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ  5 روزہ سرکاری دورے پر  چین روانہ، چین کے قائم مقام قونصل جنرل چار کی نے وزیر اعلی محسن نقوی کو لاہور ائیر پورٹ سے رخصت کیا۔

قائم مقام چینی قونصل جنرل نے دورہ چین کے حوالے سے وزیر اعلی محسن نقوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، قائم مقام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعلی کا دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہو گا.

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ بھی ہمراہ ہیں ۔ وزیر اعلی محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے ۔

وزیر اعلی محسن نقوی زراعت ، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا، چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے ۔