کراچی: شہدائے کربلا کا چہلم، مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا

File Photo
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں شہدا کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس آج دوپہر 1 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔  چہلم کے جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے 2996 افسران اور جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کے 375 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر آج بھی پابندی رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس بھی آج معطل رہے گی۔