برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا

pakistan international air line
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکال دیا،فیصلے کااطلاق 22 ستمبر سے ہوگا ۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ترکی ،بنگلہ دیش، مالدیپ اور اومان کو بھی ریڈلسٹ سے ہٹا دیا گیا جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک ریسٹ آف دی ورلڈلسٹ میں شامل کردیئے ،اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی نئی درجہ بندی بھی کردی ،سفری پابندیاں ریڈااور ریسٹ آف دی ورلڈکے درجے میں کی جائیں گی ۔

 برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے ریڈلسٹ سے نکلنے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا،جانتا ہوں گزشتہ 5 ماہ بہت سے لوگوں کیلئے کتنے مشکل تھے۔