2 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سےرولر کوسٹر پر  سیر کریں

formula 1 racing car,formula 1 racing roller coaster ,city42
کیپشن: formula 1 racing car
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فارمولا ون ریسنگ کار   ہر کسی کی پہنچ میں ہے نہ ہر کوئی اسے ڈرائیو کرسکتا ہے مگر کیسا رہے اگر آپ کو فارمولا ون جتنی سپیڈ پر رولر کوسٹر کی سواری کرائی جائے ۔ تو ریڈی ہوجائیں اس دل دہلا دینے والے تجربے کیلئے۔۔
اس کے لئے آپ کو ذرا جانا  پڑے گا ابو ظہبی تک ۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں واقع ''فراری ورلڈ تھیم پارک'' نے '' فارمولا روزا رولر کوسٹر'' متعارف کرادیا ۔
'' فارمولا روزا رولر کوسٹر''کو دینا کو تیز ترین رولر کوسٹر قراردیا جاتا ہے جس کی رفتار محض 4.9 سیکنڈ  میں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ پہنچ جاتی ہے اور جس پر سواری کے لئے آپ کو ہلمٹ اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لئے سیفٹی گلاسز پہننا پڑتے ہیں۔ '' فارمولا روزا رولر کوسٹر'' میں فارمولا ون سپر کار کی  آٹو ڈرومو نیشنل مونزا روٹ پرسواری جیسی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔  یعنی یکدم انتہائی تنگ موڑ، اوپر سے گہرائی تک کا تیز رفتاری سے سفر اور کشش ثقل کا 4.8 جی تک پہنچ جانا۔ یادرہے '' فارمولا روزا رولر کوسٹر''  کو محفوظ ترین بنانے کے لئے جنگی طیارے کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ تو ان چھٹیوں میں  ایک دفعہ فارمولا روزا رولر کوسٹر پر سفر تو بنتا ہے۔