ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی نااہلی سےمرکزی ملزم عابد پولیس کو چکمہ دینے میں پھر کامیاب

پولیس کی نااہلی سےمرکزی ملزم عابد پولیس کو چکمہ دینے میں پھر کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موٹر وے زیادتی کیس , پولیس کی نااہلی سےمرکزی ملزم عابد پولیس کو چکمہ دینے میں پھر کامیاب,  دوسری بار بھی ملزم پولیس کے ہاتھ سےنکل گیا.

 

تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے قصور کے علاقے راجہ جھنگ میں آپریشن کیا لیکن کامیابی نہ ہوئی،  پولیس کے چھاپے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

زرائع کے مطابق پولیس کو ملزم کی اطلاع قصورکےگاؤں راجہ جھنگ میں ملی، اطلاع ملنےپرپولیس اس گاوں میں عابد کے رشتے دار کے گھر میں پوزیشن سنبھال لی،  پوزیشن سنبھالنےوالےپولیس اہلکاروں کی تعدادصرف4تھی، پولیس اہلکار گھات لگائے عابد کا گھر میں داخل ہونےکاانتظارکرتےرہے تاہم مرکزی ملزم عابد جب گھر کے دروازے پر آیا تو اس کو شک گزرا اور عابد گھر کے دروازے سے ہی بھاگ گیا ۔

زرائع کا کہنا تھا کہ عابد جس گھر میں آیا تھا اس کے قریب کھیت تھے اور وہ انہی کھیتوں میں چھپ کر فرار ہو گیا ،  پولیس زرائع نے بتایا کے موقع پر موجود ٹیم نے عابدکےفرارہونےپر ہوائی فائرنگ بھی کی،  عابد کے فرار ہونے کا جب سینئر افسران کو بتایا گیا تو اس کے بعد سی ٹی ڈی ، قصور پولیس سمیت لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور پانچ گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا گیا جو بے سود رہا۔

Shazia Bashir

Content Writer