ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام کو ایک اور بڑے ریلیف سے محروم کردیا

حکومت نے عوام کو ایک اور بڑے ریلیف سے محروم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :حکومت نے گزشتہ روز 15 روزہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو ایک بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کےلیے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 27 روپے 99 پیسے کردی۔ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کو 21 روپے 88 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 95 پیسے کر دیا گیا جب کہ مٹی کے تیل پر یہ لیوی 4 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 4 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی۔


فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 29 پیسے اور ڈیزل پر 8 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرولیم لیوی کو یکم ستمبر کی سطح پر برقر اررکھا جاتا تو پیٹرول 7 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا ہونا تھا۔

پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے سے ڈیزل 9 روپے 44 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 4 روپے 68 پیسے سستا ہو سکتا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer