پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی اور محکمہ ماحولیات کو اس عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔


 
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ پوتھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں اس لیے اس پر پابندی لگائی جائے،عدالت میں محکمہ ماحولیات کے افسر بھی ہوئے،عدالت کو لاء افسر نے پولی تھن بیگز ہرپابندی ہر عمل درآمد بارے رہورٹ پیش کی ۔ عدالت میں ماحولیاتی کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی رپورٹ بھی پیش  کی گئی۔


عدالت نے وکلاء کا موقف سننے کے بعد حکم دیا کہ پنجاب بھر میں شوپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹ سٹورز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کو روکا جائے اور پولی تھین بیگز کے پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان بھی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہت حساس ہیں ، ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر اور ماحولیاتی تبدیلی پر آواز اٹھائوں گا،ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزیر اعظم نے اسی لئے بلین ٹری منصوبے کا بھی آغاز کررکھا ہے۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer