ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ سٹار کی وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل

ہالی ووڈ سٹار کی وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہالی وڈ سپر اسٹار اور سابق گورنر کیلی فورنیا آرنلڈ شوار زینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے ماحولیاتی تغیر پزیری پر معاونت کی اپیل کی ہے۔


وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی گیا ہے۔اب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ آرنلڈ شوار زنیگر نے ماحولیاتی تغیر پزیری پر وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔کلائمٹ ایکشن ہیروز آج ورلڈ سمٹ کے سلسلےمیں آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تغیر، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی اور غربت کے خاتمے سے متعلق اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر آلودگی اور ماحولیاتی تغیر پزیری کے خلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں۔ ہالی وڈ سپر اسٹار وزیراعظم عمران خان کو کلائمٹ ایکشن ہیرو اور کلائمٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر اور ماحولیاتی تبدیلی پر آواز اٹھائوں گا،ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer