فیشن ڈیزائنرز کی شامت آگئی

فیشن ڈیزائنرز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) فیشن ڈیزائنرز اور ڈریس سٹیچنگ سروسز فراہم کرنے والے بھی پی آراے کے ریڈار پر آگئے، 500 فیشن ڈیزائنرز کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

فیشن ڈیزائنرز اور ڈریس سٹیچنگ سروسز فراہم کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے پی آراے نے مہم شروع کردی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے پانچ سو فیشن ڈیزائنرز اور ڈریس سٹیچنگ سروس پرووائیڈرز کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ فیشن ڈیزائنرز پر سال 2014 میں 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوا تاہم ابھی تک پی آراے کے ٹیکس نیٹ میں 59 فیشن ڈیزائنرز رجسٹرڈ ہوسکے ہیں۔

پی آراے ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور پی آراے کے دائرہ کار کے تنازعہ کے باعث فیشن ڈیزائنرز کی بہت کم تعداد رجسٹرڈ ہوسکی ہے۔ فیشن ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔