آب پاک اتھارٹی کے قیام میں اہم پیشرفت

آب پاک اتھارٹی کے قیام میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے آب پاک اتھارٹی کا گیارہ رکنی بورڈ آف ڈائریکٹر قائم کر دیا، کہتے ہیں بیوروکریٹک رکاوٹوں کی وجہ سے کارکردگی صفر رہی، آج سے دن رات کام ہوگا۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بیوروکریٹک رکاوٹوں کی وجہ آب پاک اتھارٹی کے قیام میں ایک سال لگ گیا، جس پر پنجاب کی عوام سے معذرت چاہتا ہوں، صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے دن رات ایک کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا آب پاک اتھارٹی کا کاونٹ ڈاؤن آج سے شروع کیا جائے، اتھارٹی جلد اچھے نتائج دیتی نظر آئے گی۔

سنٹرل پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کنوئنیر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ آب پاک اتھارٹی کی ٹیم کو معاملے کا ادراک ہے، معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کریں گے، بزنس کمیو ٹی بھی اس منصوبے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

گیارہ رکنی آب پاک کمیٹی میں احمد نواز سلیم میلہ، گوہر اعجاز، فیصل مختار، رابعہ ضیاء، خرم مختار، نسیم رضا جعفر، عمران سکندر بلوچ، عبداللہ سنبل، بابر حیات، نسیم صادق شامل ہیں جبکہ پنجاب کے تین ریجنوں کے کنوئنیر بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ گوہر اعجاز کو سنٹرل پنجاب کا کنوئنیر، ساؤتھ پنجاب کے فیصل مختار، نارتھ پنجاب کی کنوئنیر رابعہ ضیاء ہونگی۔ احمد نواز سلیم میلہ آب پاک اتھارٹی پنجاب کے چئیرمین جبکہ نسیم صادق سی ای او ہوں گے۔