ملکہ ترنم نورجہاں ہ کے نواسے اور پوتے آمنے سامنے

ملکہ ترنم نورجہاں ہ کے نواسے اور پوتے آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہیں عتیق: ملکہ ترنم میڈم نورجہاں مرحومہ کے نواسے اور پوتے  جائیداد کے حصول کے لیےآمنے سامنے، سول کورٹ میں نواسے اداکار احمد بٹ اور مصطفی بٹ  نے شاہ نورسٹوڈیو کی جگہ میں اپناحصہ مانگ لیا، عدالت نے تمام وارثوں کی تفصیلات فوری طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق سول جج نوید انجم کی عدالت میں ملکہ ترنم میڈم نورجہاں مرحومہ کے نواسے اداکار احمد بٹ نے اپنے بھائی مصطفی بٹ کے ہمراہ نانی کی جائیداد شاہ نورسٹوڈیو  کی جگہ سے حصہ دلوانے کے لیے دعوی دائر کر دیا، احمد بٹ کے وکیل عرفان تارڑ ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ شاہ نور سٹوڈیو  کی جگہ مشترکہ ہے لیکن اس پر ماموں کا قبضہ ہے۔

احمد بٹ نے ماموں اصغر سے جائیداد میں اپنا حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، سول جج نوید انجم نے احمد بٹ کے دعوے پر میڈم نور جہاں کے پوتے مظہر امام اور فخر امام کو دو اکتوبر کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer