ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹربینک میں بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر مستحکم رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کی کمی سے 280روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروبار کے دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 15پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔